ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:پولس کمشنر چندرشیکھر کا تبادلہ :سنئیر آئی پی ایس آفیسر ستیش کمار نئے کمشنر

منگلورو:پولس کمشنر چندرشیکھر کا تبادلہ :سنئیر آئی پی ایس آفیسر ستیش کمار نئے کمشنر

Thu, 25 May 2017 22:00:24    S.O. News Service

منگلورو:25/مئی (ایس اؤنیوز)ریاستی حکومت نے جمعرات کو ریاست کے 15سنئیر آئی پی ایس آفیسران کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کے متعینہ مقامات پر فوری چارج لینے کا حکم جاری کیا ہے ، ریاستی حکومت کے حکم نامے میں منگلورو شہر پولس کمشنر ایم، چندرشیکھر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں آئی جی پی کرائم، جانچ اور معاشی شعبہ جات کے عہدے پر تقرر کیا گیا ہے اور ان کی جگہ ڈپوٹی انسپکٹر جنر ل آف پولس اینڈ ڈائرکٹر کے ایس آر ٹی سی بنگلورو ، سنئیر آئی پی ایس آفیسر این، ستیش کمار کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں منگلورو شہر پولس کمشنر کا عہدہ سنبھالنے کے لئے سرکلر جاری کیا گیا ہے۔


Share: